.

آبنائے باب المندب کے نزدیک آئل ٹینکر پر قزاقوں کا حملہ ناکام بنا دیا: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران نے آج پیر کے روز خلیج عدن کی جانب جانے والے اپنے ایک آئل ٹینکر پر بحری قزاقوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق یہ واقعہ بحری آئل ٹینکر کے آبنائے باب المندب میں داخل ہونے سے قبل پیش آیا۔

مذکورہ ایجنسی نے ایرانی فوج کے ذمے داران کے حوالے سے بتایا کہ 4 کشتیاں جن میں 4 سے 6 مسلح افراد سوار تھے ایرانی ٹینکر کے قریب پہنچ گئیں تاہم علاقے میں تعینات پہرے کی ٹیموں نے فوری طور پر ہوائی فائرنگ کر کے ان قزاقوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

گذشتہ ماہ 16 اکتوبر کو ایرانی ٹی وی چینل العالم نے ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی کے حوالے سے بتایا تھا کہ خلیج عدن میں ایرانی آئل ٹینکر پر قزاقوں کا ایک حملہ ناکام بنا دیا گیا۔