خمیس مشیط پر حملے کی کوشش ، حوثیوں کا بارودی ڈرون طیارہ تباہ
سعودی عرب کی فضائی دفاعی افواج نے آج پیر کے روز حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجا جانے والا بارود سے لدا ڈرون طیارہ تباہ کر دیا۔
یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اتحاد نے باور کرایا کہ وہ خطرے کے ذرائع سے پورے عزم کے ساتھ نمٹ رہا ہے تا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو دشمن کے حملے سے محفوظ رکھا جا سکے۔