متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے ملک کے 50 ویں قومی دن کی تقریبات کے لئے کرونا وائرس کے تازہ ترین قوائد وضوابط جاری کر دئیے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی [NCMA] کے ہفتہ وار اجلاس میں بتایا گیا کہ اماراتی شہریوں اورمقیموں کو کسی بھی تقریب میں شرکت کے لئے 96 گھنٹے سے کم عرصہ قبل پی سی آر کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ بند کمروں یا ہال میں ہونے والی تقریبات اور پرہجوم مقامات پر ماسک لگانا لازمی ہے۔
ہر ایونٹ پر شرکاء کے جسمانی درجہ حرارت کو چیک کیا جائے گا اور ہر شخص کو ڈیڑھ میٹر سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی۔ سماجی فاصلے کا قانون ایک ہی خاندان کے لوگوں پر لاگو نہیں ہوتا۔
ایونٹ سے 14 روز قبل ویکسین لگوانے یا الحصن ایپ پر گرین اسٹیٹس رکھنے والے تمام عمر کے افراد کو تقریبات میں شرکت کی اجازت ہے۔
اتھارٹی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ " محفوظ طریقے سے قومی دن کی خوشیاں منائیےتاکہ کرونا کے سد باب کے لئے کی جانے والی کوششوں کے ثمر کو محفوظ رکھا جاسکے۔"
متحدہ عرب امارات میں یوم الشھید 30 نومبر جبکہ قومی دن 2 دسمبر کو منایا جائے گا۔
-
ایکسپو 2030 کی میزبانی کی سعودی درخواست کی حمایت پر شہزادہ محمد کی امارات کی ستائش
سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کل ہفتے کے روز ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن ... مشرق وسطی -
الامارات ائیرلائن اگلے چھے ماہ میں آپریشنل عملہ میں6 ہزارملازمین بھرتی کرے گی
دبئی کی ملکیتی الامارات ائیرلائن نےاگلے چھے ماہ کے دوران میں 6 ہزار سے زیادہ ملازمین پرمشتمل نیا آپریشنل عملہ بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔فضائی کمپنی ... بين الاقوامى -
اماراتی وزیر خارجہ کی دبئی ایکسپو میں اقوام متحدہ کی نائب سیکریٹری جنرل سے ملاقات
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے دبئی ایکسپو 2020 میں اقوام متحدہ کی نائب سیکریٹری جنرل امینہ محمد سے ملاقات کی۔متحدہ ... مشرق وسطی