.

سعودی عرب میں 05 سے 11 برس کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے مملکت میں پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں اور بچیوں کو فائزر ویکسین فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

فائزر کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے منظوری کی درخواست کی تھی تاکہ سعودی عرب کے صحت ادارے پانچ برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین فراہم کرنے کے مجاز ہو جائیں۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے پانچ برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین فراہم کرنے کی اجازت ریسرچ اور تجربات کے نتائج سامنے آنے پر دی ہے جن سے ثابت ہو گیا تھا کہ اس ایج گروپ میں شامل بچوں کو فائزر ویکسین دی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ایس ایف ڈی اے نے مملکت میں فائزر ویکسین کے اندراج کی منظوری دس دسمبر 2020 کو دی تھی۔

فائزر نے منظوری کے لیے درخواست دی ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہی مملکت کے صحت اداروں نے فائزر ویکسین درآمد کرکے اس کا استعمال شروع کیا۔