سعودی عرب میں نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے جدہ کی بندرگاہ پر دس لاکھ سات سو سے زائد ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا کہ سعودی عرب اورہمارےن وجوانوں کو منشیات کا نشانہ بنانے والے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے فعال تعاقب کے نتیجے میں 1,785,000 ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ یہ منشیات جدہ اسلامک پورٹ کے ذریعے مسالوں اور دالوں کے ایک کنٹینر میں لائی گئی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کویت کی انسداد منشیات ایجنسی کے تعاون اور سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے جدہ میں منشیات وصول کرنے والے دو شامیوں اور ایک مقامی اسملگر کو گرفتار کیا۔