سعودی محکمہ تعلیم نے موجودہ سمسٹر کے اختتام پر امتحانات کا اعلان کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے منگل کے روز سرکاری، نجی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں کے تمام تعلیمی مراحل کے لیے 1443 ہجری کے پہلے سمسٹر کے اختتام کےامتحانات کا طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔ وزارت تعلیم نے بتایا کہ پہلے سمسٹر کے امتحانات کا آغاز بدھ 12 ربیع الثانی سے شروع ہو رہا ہے۔ جب کہ مڈل اور ہائی اسکول کے طلباء کے لیے زبانی امتحانات اور شخصی مواد اتوار ربیع الآخر 1443 ھ کو شروع ہوں گے۔

ویکسین نہ لگوانے والوں کے امتحانات کا طریقہ کار

وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے سمسٹر کے اختتام پر طلبا اور طالبات کے پرائمری اسکول کے آن لائن امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ ٹیسٹ سہ پہر چار بجے شروع ہو گا۔

Advertisement

مڈل اور ہائی سکول کے طلباء کی سکول میں حاضری کے ساتھ امتحان لیا جائے گا۔ تاہم اسکول میں امتحانات دینے والے طلبا اور طالبات کے لیے کرونا ویکسین کی دونوں خورواکیں لگوانا ضروری ہے اور ان کی عمر کم سے کم بارہ سال ہونی چاہیے۔

ایسے طلبا اور طالبات جو مڈل اور ہائی اسکول کے مرحلے میں ہوں مگرانہوں نے ویکسین نہ لگوائی ہو ان کا بھی گھر پر آن لائن امتحان لیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں