.

سعودی وزیر ثقافت کا ’مسک آرٹ ویک‘ کے آغاز کی تاریخ کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے ’ٹوئٹر‘ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مسک آرٹ ویک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایونٹ یکم سے پانچ دسمبر تک ہو گا۔

مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ نے انکشاف کیا کہ یہ ہفتہ آرٹ، فن تعمیر اور ڈیزائن سمیت متعدد شعبوں میں میٹنگز، مکالمے، آرٹ کی نمائشوں اور تربیتی کورسز پر مشتمل ہوگا۔

مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ ایک ثقافتی مرکز ہے جس کا تعلق فن اور فنکاروں سے ہے۔ یہ مسک چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کام کرتا ہے جسے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے 2013 میں قائم کیا تھا۔

مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ 2017 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد سعودی عرب میں مقامی نوجوانوں کی فنکارانہ صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی، سعودی اور عرب فنون کی ساکھ کوبہتر بنانا اور عالمی ثقافتی تبادلے اور مکالمے کو فعال کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ باہمی ثقافتی مکالمے کے ذریعے فن پارے تیار کرنے، مہارت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی فورمز میں سعودی عرب کے اندر اور باہر آرٹ ورکس کو پیش کرنے میں مہارت رکھنے والے پلیٹ فارمز کو فعال کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کی مدد کے لیے بھی تعاون کرتا ہے۔