.

ریاض سیزن 2021 کے لیے گینز ورلڈ ریکارڈز کے 2 سرٹفکیٹس جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی آل الشیخ کا کہنا ہے کہ ریاض سیزن کا نام گینز بک آف ریکارڈز میں شامل کر کے اسے دو عالمی سرٹفکیٹس سے نوازا گیا ہے۔

جمعے کی صبح اپنی ٹویٹ میں آل الشیخ نے بتایا کہ حالیہ ریاض سیزن نے سب سے بڑے جامع تفریحی ایونٹ کا اپنا گذشتہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سابقہ ریکارڈ 2019ء کے ریاض سیزن میں قائم ہوا تھا۔

رواں سال ریاض سیزن کے آغاز کے بعد سے ابتدائی ہفتوں کے دوران میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد نے ایونٹ کا دورہ کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں سال ریاض سیزن کے گینز بک آف ریکارڈز میں شامل ہونے کی وجہ بلند ترین تفریحی سلائیڈ Avalanche ہے۔ اس کی اونچائی 22.136 میٹر ہے۔ علاوہ ازیں دوسرا ریکارڈ سب سے زیادہ لائنوں والی سلائیڈ کا ہے۔