.

ڈانسنگ فاؤنٹین: 'موسم الریاض' میں خوبصورتی کی ایک اور منفرد روپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الریاض بلیو وارڈ سٹی میں جاری ’الریاض سیزن‘ کے منفرد انجینیرنگ ڈیزائن اور شاندار روشنی کےجلو میں ایک ڈانسنگ فاؤنٹین زائرین کی توجہ کامرکز ہے۔ یہ فوارہ پانی کے رقص اور موسیقی کے ساتھ ریاض سیزن میں ایک شاندار جمالیاتی منظر کی بدولت غیر معمولی کشش رکھتا ہے۔

ڈانسنگ فوارہ بلیوارڈ سٹی کی راہ داریوں میں داخل ہونے والوں کے کانوں میں سریلی موسیقی کا رس گھولتا اور راگ تال کی شکل میں کانوں سے ٹکراتے ہیں جب کہ موسیقی کی دھنوں ، جھل مل کرتی روشنیوں کے درمیان یہ فوارہ پانی پر رقص کرتے ہوئے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو بھی تازگی فراہم کرتا ہے۔

موسیقی کی دھنیں

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں جاری تفریحی سیزن کی دیگر سرگرمیوں میں سیاحوں کو ایک چھت تلے مشرقی، مغربی، ماضی اور حال کی موسیقی کی دھنیں بھی سننے کو ملتی ہیں۔ راگوں کے شہنشاہوں کی تیار کردہ بہترین موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے زائرین اچھلتے کودتے زمینی، معلق، سہ جہتی اور بلند فوارے سے بھی لطف اٹھاتے ہیں۔

"النافورا" علاقہ "ریاض سٹی بلیوارڈ" کی نو سرگرمیوں میں سب سے نمایاں تفریحی زون ہے۔ دیگر زونز کی سرگرمیوں میں اسکوائر شامل ہے جسے کا ڈیزائن نیو میں "ٹائم اسکوائر" سے متاثر ہے۔ یارک سٹی اور "میوزک ڈسٹرکٹ" جو آرٹ سے محبت کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور اس میں موسیقی کی تعلیم کے لیے اکیڈمی بھی شامل ہے۔ "اسٹوڈیو" کا علاقہ، جو لائیو اور تھیٹر کی پرفارمنس کےلیے مختص ہے "سپورٹس زون " کھیلوں کے شائقین کے لیے ہے۔ "برفانی علاقے" کے علاوہ درختوں کا ایک نخلستان، جبکہ "تھیٹرز" کے علاقے میں دو مرکزی تھیٹر ہیں۔ محمد عبدو ایرینا" میں 18,000 افراد کی گنجائش ہے۔ابوبکر سالم تھیٹرمیں 7000 سے زیادہ لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔