سعودی عرب کو اسلحہ اور میزائل کی فروخت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں: پینٹاگان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی وزارت دفاع سعودی عرب کو ہتھیار اور میزائل فروخت کرنے سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔

یہ بات پینٹاگان کے ترجمان نے جمعے کے روز العربیہ کو دیے گئے بیان میں بتائی۔

اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز بتایا تھا کہ سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے۔

امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) کے مطابق وزارت خارجہ نے جس ممکنہ ڈیل کی منظوری دی ہے اس میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے AIM-120C نوعیت کے 280 میزائل شامل ہیں۔ ان کی قیمت 65 کروڑ ڈالر کے قریب ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق AIM-120C میزائلوں نے سعودی عرب کی جانب سے ڈرون طیاروں کے متعدد حملوں کو ناکام بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ہتھیاروں کی فروخت کے پیکج میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے AIM-120C نوعیت کے 280 میزائلوں اور LAU نوعیت کے 596 راکٹوں کے علاوہ فاضل پرزہ جات اور دیگر سامان و لوازمات شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں