ریاض سیزن میں دُنیا کے سب سے بڑے گیمنگ فیسٹیول کا اہتمام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ریاض گیمز فیسٹیول کا دوسرا سیشن 12 نومبر سے21 نومبر تک ہو رہا ہے جس کےلیے "Discover - Play - Shop" کا سلوگن اپنایا گیا ہے جو دُنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا کھیل میلہ ہے اور سب سے بڑے کھیلوں کے تہواروں میں سے ایک ہوگا جو خاندانوں اور بچوں کے لیے غیرمعمولی کشش اور منفرد تجربہ ثابت ہوگا۔

یہ میلہ "ریاض فرنٹ" کے علاقے کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جو 2021 کے ریاض سیزن کے تفریحی زونز میں سے ایک ہے جس میں شرکت کے لیے آن لائن بکنگ کی جائے گی۔

یہ کھیل میلہ لائیو اور خصوصی شوز کا ایک گیٹ وے ہے جو پہلی بار سعودی عرب میں ہو رہا ہے۔ جسے مشہور شخصیات، متاثر کن افراد، اور بین الاقوامی یوٹیوب مواد تخلیق کاروں، جیسے بلیبی، مشیع فیملی، اور انصالہ فیملی نے پیش کیا ہے۔

ریاض گیمز فیسٹیول راشا رِزق کےمیوزک کنسرٹ کی میزبانی کرے گا۔

یہ کھیل میلہ خاندانوں کے لیے ایک شاندار تفریحی تجربے کی نمائندگی کرتا ہے جو ان کی تمام توقعات سے زیادہ ہے پرکشش اور تفریح کا موقع ثاب ہوگا۔

میلے میں موجود قابل ذکر کمپنیوں میں ڈزنی، میٹل گیمز، ہاسبرو، ٹوائے پرو، مون بگ، بچوں کی تفریحی کمپنی ایم جی اے گیمز، اور جیب ڈاٹ واچ شرکت کریں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں