ریاض میں "پُر تعیش مصنوعات" کا بین الاقوامی ہفتہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی دارالحکومت میں منگل کے روز "ریاض انٹرنیشنل لگژری ویک" کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ ایونٹ 9 سے 12 نومبر تک جاری رہے گا اور اس میں مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد ہو گا۔ ایونٹ میں پُر تعیش اور بیش قیمت مصنوعات تیار کرنے والی 60 سے زیادہ عالمی کمپنیاں شریک ہوں گی۔

Advertisement

ریاض کے ہوٹل الفیصلیہ میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ مشرق وسطی میں پر تعیش مصنوعات کا سب سے بڑا بازار ہو گا۔ ایونٹ میں دنیا کے مشہور ترین برانڈز اپنی مصنوعات پیش کریں گے۔ ان مصنوعات میں زیورات ، گھڑیاں اور شادی کے موقع پر دولہا دلہن سے متعلق لوازمات شامل ہیں۔

ایونٹ میں 15 ممالک کی مشہور و معروف کمپنیاں اپنے تیار کردہ زیورات اور گھڑیاں نمائش کے لیے رکھیں گی۔ ان ممالک میں فرانس، اطالیہ، سوئٹزرلینڈ اور امریکا نمایاں ترین ہیں۔ پیش کی جانے والی گھڑیوں میں بعض منفرد گھڑیوں کی قیمت 10 لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

اس حوالے سے ریاض انٹرنیشنل لگژری ویک کے چیف ایگزیکٹو عبدالرحمن الزیر نے کہا کہ "ہمارے لیے یہ بات قابل افتخار ہے کہ ہم ویژن 2030 پروگرام میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد مملکت کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں کی صف میں لا کھڑا کرنا ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں