سعودی عرب کی عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی پر حملے کی مذمت
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی پر ناکام قاتلانہ حملے کو ’دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عراق کے وزیراعظم پر حملے کو ’دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی‘ قرار دیا ہے۔
اتوار کو علی الصباح عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی پر ان رہائش گاہ میں تین ڈرون طیاروں کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ زخمی نہیں۔ عراقی فورسز نے اس حملے کو وزیراعظم کو قتل کرنے کی کوشش قرار دیا۔
وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے واقعے کے بعد ایک ریکارڈ کیے گئے ٹیلی ویژن پیغام میں کہا کہ وہ خیریت سے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔