عراقی وزیراعظم کاظمی پرقاتلانہ حملے کا واقعہ ’’ڈھونگ‘‘ ہے:عصائب اہل الحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا عصائب اہل الحق کے ترجمان محمودالربیع نے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی پر قاتلانہ حملے کے واقعے کوایک ’’ڈھونگ‘‘ قرار دے دیا ہے۔

محمودالربیع نے ٹویٹرپراتوار کو ایک بیان میں کہا ہے: ’’میری توقع تویہ ہے کہ یہ ایک خودساختہ دھماکا ہے،اس کا مقصد گذشتہ روز کے جرائم کی پردہ پوشی ہے تاکہ رائےعامہ پر یہی واقعہ چھایا رہے۔‘‘

عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بغداد کے انتہائی سکیورٹی والےعلاقے گرین زون میں واقع وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی اقامت گاہ کوعلی الصباح بارود سے لدے ایک ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا لیکن وزیراعظم اس حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

مصطفیٰ الکاظمی نے اس حملے کے بعد ٹویٹر پرایک بیان میں کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ رو بہ صحت اورہشاش بشاش ہیں۔انھوں نے ہرکسی سے عراق کے مفاد میں صبروتحمل برقراررکھنے کی اپیل کی ہے۔

ایران نوازشیعہ ملیشیاؤں کے حامیوں نے گرین زون کے دروازوں کے باہرہفتے کے روز دھرنادیا ہے۔وہ گذشتہ ماہ عراق میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔اس سے ایک روزپہلے ہی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں