.

سعودی عرب میں فلم " Eternals" نہ دکھائے جانے کی کیا وجہ ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں آڈیو ویژول کی جنرل اتھارٹی کے ترجمان عمر ابوبکر نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں فلم "ا Eternals" کی نمائش کا انحصار پروڈکشن کمپنی پر ہے جسے فلم کی نمائش کے لیے اتھارٹی نے متعدد ترامیم پر عمل درآمد کرنے کے لیے کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کمپنی پر واضح کر دیا تھا کہ وہ ہدایات پرعمل درآمد کرے بہ صورت دیگر یہ فلم سعودی عرب میں دکھانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی فلم میں ایسے مناظر ہیں جو آڈیو ویژول میڈیا سسٹم اور اس کے انتظامی پالیسی میں متعین کنٹنٹ کنٹرولز کے اصولوں کے خلاف ہیں تواتھارٹی ان مناظر میں ترامیم کی درخواست کرے گی تاکہ کسی تعصب کے بغیر ناظرین کو فلم دکھائی جاسکے۔

سپر ہیرو فلم کو خلیجی ریاستوں میں 11 نومبر کو دکھایا جانا تھا لیکن اسے مقامی سنسروں کی طرف سے متعدد درخواستوں کوپورا کیا گیا مگر والٹ ڈزنی انٹرٹینمنٹ کی طرف سے ترامیم سے متعلق ہدایات پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔