شام کااسرائیلی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ،حمص اور طرطوس میں دھماکوں کی آوازیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے وسطی اور ساحلی علاقوں میں واقع مقامات پر اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

قبل ازیں شامی میڈیا نے یہ اطلاع دی تھی کہ وسطی شہر حمص اور ساحلی شہر طرطوس کی فضائی حدود میں ’’معاندانہ اہداف‘‘ کو روک دیا گیا ہے۔اس کے بعد ان دونوں شہروں کے نزدیک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔

Advertisement

شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوموارکی شب بیروت کے شمال سے یہ حملہ کیا گیا تھا اوراس کے فضائی دفاعی نظام نے اس حملے میں استعمال کیے گئے بیشترمیزائلوں کو مارگرایا ہے۔

فوج نے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس حملے میں دو فوجی زخمی ہوگئے ہیں اور کچھ مادی نقصان ہوا ہے لیکن اس نے اس مادی نقصان کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں