"او آئی سی‘ نے ’ایکسپو2030‘ کی الریاض کی میزبانی میں انعقاد کی حمایت کردی
اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی‘ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے سعودی عرب کی مملکت کی جانب سے ریاض کو ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے نامزد کرنے کی درخواست کی حمایت کی ہے۔
خیال رہےکہ حال ہی میں سعودی عرب کے ولی عہد اور ریاض کے رائل کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ایکسپو2030ء کی سعودی عرب کی میزبانی کی منعقد کرنے کی درخواست دی تھی۔
’او آئی سی‘ کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت کی جانب سے بین الاقوامی ایکسپو کی میزبانی سعودی عرب کے وژن 2030 کے مقاصد کے حصول کے لیے کی جانے والی عظیم کوششوں اور اس کے نتائج کا براہ راست جائزہ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس ایکسپو جیسے عالمی اور تاریخی ایونٹ کے انعقاد کی پوری صلاحیت اور استعداد موجود ہے۔ یہ اعلان اس لیے بھی اہم ہے کہ سعودی عرب اس وقت عالمی سطح پر توجہ کا مرکز اور بین الاقوامی تہذیبوں کے ملاپ کا مقام بن چکا ہے۔
العثیمین نے زور دے کر کہا کہ مُملکت حالیہ عرصے میں دُنیا کے لیے ایک قبلہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ مُملکت کی قیادت میں کئی ورچوئل اور دوسرے اہم اجلاسوں کی صدارت کرچکی ہے جس کے بعد سعودی عرب ایکسپو کی عالمی نمائش کے انعقاد کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
-
مغربی سعودی عرب کے’دکا‘ پہاڑ پر برف باری کے دلفریب مناظر
سعودی عرب کے مغرب میں طائف کے الشفا کے علاقے میں ’دکا‘ پہاڑ پر گذشتہ روز ہونے والی برف باری نے ہرطرف سفید چادر بچھا دی۔پہاڑی چوٹیاں، راستے اور عرعر کے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں فلم " Eternals" نہ دکھائے جانے کی کیا وجہ ہے؟
سعودی عرب میں آڈیو ویژول کی جنرل اتھارٹی کے ترجمان عمر ابوبکر نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں فلم "ا Eternals" کی نمائش کا انحصار پروڈکشن کمپنی پر ہے ... مشرق وسطی -
عرب تیندوے سمیت جنگلی بلیوں کے تحفظ کےلیےآگہی ’کیٹ واک‘میں سعودی،عالمی حکام کی شرکت
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کیٹ ماسفیئر کے زیراہتمام ’کیٹ واک 2021‘ میں عالمی حکام اور سفراء کے ساتھ شرکت کی ہے۔اس کا مقصد معدومیت کے خطرے سے دوچار ... بين الاقوامى