.

سعودی بری افواج کی شرکت سے کویت میں "گلف شوٹنگ" مشقوں کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کل اتوار سے ’گلف شوٹنگ مشقیں‘ الادیرع فیلڈز کمپلیکس میں شروع ہو گئی ہیں۔ ان مشقوں میں سعودی عرب کی رائل بری افواج کے ساتھ کویتی بری فوج اور امریکی فوج کی سپارٹن فورس حصہ لے رہی ہیں۔ کل سات نومبر سے شروع ہونے والی یہ فوجی مشقیں 18 نومبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔

مشقوں کے کمانڈر کرنل نایف بن الحمدی العتیبی نے کہا: (گلف شوٹنگ 2021) مشق رائل سعودی بری فورسز، کویتی بری فوج اور امریکی فوج شرکت کر رہی ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کی جنگی صلاحیت کو اجاگر کرنا اور عسکری تجربات کا تبادلہ ہے۔

العتیبی نے کہا کہ یہ مشقیں دفاعی فوجی تعاون کے معاہدوں کو بھی فروغ دیں گی۔ اس سے مشق میں شریک ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ مفادات حاصل ہوں گے اور ان کے درمیان تعاون اور مشترکہ عسکری اہداف اور بنیادوں کو مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشق میں کمانڈ اینڈ کنٹرول کے طریقہ کار کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے میدان میں تربیت دی جائے گئی۔ فورسز کو کمانڈ کرنے کے طریقہ کار اور مشترکہ زمینی کارروائیوں کے لیے ہنگامی حالات میں کویک رسپانس کی تربیت کے ساتھ ٹیکٹیکل شوٹنگ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مہارتیں پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔