.

مغربی سعودی عرب کے’دکا‘ پہاڑ پر برف باری کے دلفریب مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مغرب میں طائف کے الشفا کے علاقے میں ’دکا‘ پہاڑ پر گذشتہ روز ہونے والی برف باری نے ہرطرف سفید چادر بچھا دی۔

پہاڑی چوٹیاں، راستے اور عرعر کے سبز درختوں کو بھی سفید برف نے ڈھانپ لیا۔

ایک مقامی فوٹو گرافر ولید الطلحی نے الشفا کے علاقے میں برف باری کے مناظر محفوظ کیے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے الطلحی نے کہا کہ برف باری ہفتے کے روز الشفا کے علاقے میں شام کے وقت شروع ہوئی۔ برف باری نے ہرطرف کے علاقے کو ڈھانپ لیا۔

انہوں نے کہا کہ کوہ دکا طایف کے بلند ترین مقامات میں سے ایک ہے جو شہر سے21 کلو میٹر دور اور سطح سمندر سے 2900 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ پرانے دور میں اس پہاڑ کو افطاری، سحری اور نماز کے اوقات کے تعین کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔