اردن میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے اپنے پڑوسی دو بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے اوران کے والد کو شدید زخمی کرنے کے بعد اپنی ماں کی مدد سے فرار کی کوشش کی مگر قاتل کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ ملزم نے دو افراد جو رشتے میں حقیقی بھائی ہیں کو قتل اور ان کے والد کو شدید زخمی کیا اور خود ماں کی مدد سے فرار کی کوشش کی۔ ملزم کے فرار کی کوشش کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔
نشے کا عادی
اردن کے سیکیورٹی ذریعے نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ قتل کا یہ مجرمانہ واقعہ کل سوموار کی شام کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے پیش آیا۔ اربد شہر سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ملزم نے اپنے دو بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اسے جرم کے بعد سفر سے روک دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس نے تین افراد پر چاقو سے حملہ کیا۔ یہ تینوں اس کے پڑوسی ہیں تاہم اس واردات کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
ماں کی قاتل بیٹے کے فرار میں مدد کی کوشش
پولیس مرکز میں درج کرائی گئی ابتدائی اطلاعی رپورٹ ’ایف آئی آر‘ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے ارب شہر میں شاہراہ فلسطین پر سیکیورٹی آپریشنز روم کو چاقو کے وار سے حملے کی اطلاع ملی جس پرسیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کی طرف سفر شروع کیا۔
شاہراہ الحصن پر قاتل کو اپنی ماں کی مدد سے فرار ہوتے دیکھ لیا اور وہ گاڑی سے اتر کر پیدل اس کے پیچھے گئے۔
پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکےاس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ ملزم کی تاریخ پیدائش1997ء کی ہے۔ اس کے پاس ایک تیز دھار استرا برآمد ہوا۔ اس نے اپنے پڑوسی تامر الحموری اور اس کے بھائی رامی کو قتل اور ان کے والد کو شدید زخمی کردیا۔
اربد کے گورنر رضوان العتوم نے بتایا کہ ملزم نے آلہ قتل خود تیار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو مقتول نوجوانوں کا والد ابھی زندہ ہے تاہم اس کی زندگی خطرے میں ہے۔ ملزم پر قتل، اقدام قتل، منشیات کے استعمال سمیت 9 دفعات عاید کی ہیں۔
-
ڈرون کی مدد سے شام سے اردن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اردن کی فوج نےجمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہےکہ شام سے اردن میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش میں استعمال ہونے والے ڈرون کومار گرایا گیا۔بیان میں ایک ... مشرق وسطی -
اردن:شیگیلا انفیکشن کےکیسوں کے بعد بعض شہروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل
اردن نے شیگیلا بیکٹیریا کے انفیکشن کے پھیلاؤ کی وجہ سے دو شہروں جیراش اورعجلون میں اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں ایک دن کے لیے معطل کردی ہیں اور کہا کہ ... مشرق وسطی -
اردن کسی بھی مہم سے زیادہ مضبوط ہے:شاہ عبداللہ
اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف ایک مہم جاری ہے اور یہ کوئی پہلی مہم نہیں ہے۔اردن ایسی کسی بھی مہم سے زیادہ مضبوط ہے۔انھوں نے ... مشرق وسطی