متحدہ عرب امارات میں 40 واں "شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر" جاری ہے۔ کتب میلے میں سترھویں صدی کی ایک ایسی کتاب بھی ہے جس کی قیمت 45 لاکھ درہم ہے۔ علاوہ ازیں قدیم اور نادر مخطوطات بھی ہیں جن میں سے بعض کا عربی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے اس 40 ویں ایونٹ کو سال 2021ء کے لیے نشر و اشاعت کے حقوق کی خرید و فرخت کی سطح پر "دنیا کی سب سے بڑی نمائش" قرار دیا گیا ہے۔
میلے میں ہسپانوی مصور پیبلو پکاسو کا تقریبا 80 برس پرانا (1942ء کا) ایک شاہ کار فن پارہ بھی موجود ہے۔ اس کو دنیا بھر میں نادر ترین فن پارہ شمار کیا جاتا ہے جو 31 پینٹنگز پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت 4.5 لاکھ یورو ہے۔
میلے میں شارجہ پویلین کے ذمے دار یاسر التمیمی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ میلے میں ایک فرانسیسی جاسوس اور مصنف کے ادبی فن پارے کو خصوصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ سال 1807ء سے 1873ء کے درمیان میں تحریر کیا گیا یہ سلسلہ 320 کتابوں پر مشتمل ہے۔ یہ مصنف 6 زبانوں میں گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ دنیا بھر میں اس ادبی فن پارے کا یہ واحد نسخہ ہے اور اس کی قیمت 10.5 لاکھ یورو ہے۔
یاسر التمیمی کے مطابق اس کتب میلے میں ایک پبلشنگ ہاؤس نے ایک نادر مخطوطہ بھی فروخت کے لیے پیش کیا ہے جس کی قیمت 80 لاکھ یورو کے قریب ہے۔
التمیمی نے باور کرایا کہ میلے میں بعض ایسے پبلشنگ ہاؤسز بھی شریک ہیں جن کی آمد کا اصل مقصد لاکھوں درہم قیمت کی کتابیں اور مخطوطات فروخت کرنا نہیں بلکہ ایک ایسی فضا قائم کرنا ہے جو میلے میں آنے والوں کے لیے تعارفی سرگرمیوں کو جنم دے۔
-
ریاض بک فیئر : العُلا کے بارے میں ضخیم ترین کتاب کی نمائش
سعودی دارالحکومت میں جاری "ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2021" میں مملکت کے شہر العُلا سے متعلق سب سے بڑی کتاب نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔ کتاب ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ’کتاب دوست خاتون‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول
گذشتہ گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے الریاض بین الاقوامی کتاب میلے سے لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا اور سعودی حلقوں کی زینت بنی ہے۔ اس تصویر میں ایک خاتون ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں "اثراء" مرکز کی جانب سے پہلی مرتبہ بچوں کی کتابوں کی نمائش
سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز عالمی ثقافتی مرکز (اثراء) نے "بچوں کے لیے کتابوں کی نمائش" کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کیا ہے۔ الشرقیہ صوبے میں یہ ایونٹ 11 سے ... مشرق وسطی