.
سعودی معیشت

سعودی عرب : تیسری سہ ماہی میں معیشت کی شرح نمو 6.8% رہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں اعداد و شمار کی سرکاری اتھارٹی کے مطابق سال 2021ء کی تیسری سہ ماہی میں مملکت کی حقیقی مجموعی مقامی پیداوار کی شرح نمو 6.8% رہی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال تیسری سہ ماہی کی یہ شرح نمو سال 2012ء کے بعد سے سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔

مذکورہ عرصے میں مملکت کی تیل سے متعلق سرگرمیوں میں 12.9%، دیگر سرگرمیوں میں 1.6% اور حکومتی سرگرمیوں میں 1.4% اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سعودی وزارت خزانہ کی سابقہ معلومات کے مطابق عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت (سعودی عرب) نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں بجٹ کے اندر 6.7 ارب ریال (1.79 ارب ڈالر) کی اضافی آمدنی ریکارڈ کی۔

رواں ماہ کے دوران میں موڈیز ریٹنگ ایجنسی نے سعودی عرب کا فیوچر آؤٹ لک Stable کر دیا تھا۔ ایجنسی نے مملکت کی ریٹنگ "A1" ہی رکھی۔