یمن اور حوثی

سعودی نائب وزیر دفاع کی یمن کے لیے امریکی ایلچی سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں یمن کے لیے امریکی ایلچی ٹم لینڈرکنگ سے ملاقات کی۔ منگل کے روز ہونے والی ملاقات میں یمن کی تازہ ترین پیش رفت اور یمنی مسئلے کے حل کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سعودی نائب وزیر دفاع نے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے یمنی عوام کے دفاع کےعزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یمنی حکومت اور عوام کی حمایت کرتے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب یمن میں سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھے گا۔

اس ملاقات میں جمہوریہ یمن میں حرمین شریفین کے سفیر محمد سعید آل جابر اور نائب وزیر دفاع کے پرنسپل سیکرٹری ہشام بن عبدالعزیز بن سیف نے شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں