ایرانی ملیشیا

بغداد کے اچانک دورے پر اسماعیل قآنی کی محمد الحلبوسی سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے سرکاری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قآنی تقدم اتحاد کے سربراہ محمد الحلبوسی سے ملاقات کریں گے اور بعد میں وہ عراق کے کردستان علاقے کا دورہ کریں گے۔

ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قآنی جو پیر سے بغداد کے دورے پر ہیں۔ اس وقت محمد الحلبوسی سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ کردستان کے علاقے کا دورہ کریں گے جہاں وہ اربیل میں کرد رہ نماؤں سے ملاقات کریں گے۔

پیر کو عراقی وزیر اعظم کے قتل کی ناکام کوشش کے اگلے دن سرکاری ایرانی میڈیا نے اعلان کیا کہ ایرانی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قآنی نے بغداد میں مصطفیٰ الکاظمی اور صدر برہم صالح سے ملاقات کی۔ انہوں نے عراق کے استحکام اور اتحاد پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں