سعودی عرب میں موسم سرما کب سے شروع ہو رہا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں موسم اور آب و ہوا کے امور کے ماہر موسمیاتی کمیٹی کے رکن عبدالعزیز الحصینی نے بتایا کہ المربعانیہ سیزن اس سال 3/5/1443 ہجری کو شروع ہو رہا ہے جو کہ موسم سرما کا آغاز ہے۔ یہ سیزن 11 جمادی الثانی کو ختم ہوگا ہے۔ جب موسم سرما زمین کے شمالی نصف کرہ میں" 17 جمادی الاول 1443 ہجری کو سورج کی کرنوں کے ساتھ۔ خط جدی میں داخل ہوگا۔

الحصینی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کوبتایا المربعانیہ کا سینزن تین ستاروں الاکلیل کے 13 دن، القب 13 دن اور شولہ کے 13 دن جو مجموعی طور پر39 ایام کا مجموعہ ہے،چونکہ یہ چالیس دن کےقریب کا عرصہ بنتا ہے جس کی نسبت سے اسے المربعانیہ کانام دیا جاتا ہے۔ جنوری کے آخر میں موسم بدلنا شروع ہوجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایام سال بھر میں ظہر کی نماز کے وقت کے جلد داخل ہونے کے لیے مشہور ہیں۔ ان ایام میں سورج جنوب کی سمت میں خط جدی کے مدار سے حرکت کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں