دبئی ایئر شو میں سعودی ملٹری انڈسٹریز کی شرکت کی تیاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز 14 سے 18 نومبر تک دبئی ایئر شو کے 17ویں سیشن میں شرکت کی تیاری کر رہی ہے جو متحدہ عرب امارات کے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہو گا۔

دبئی ایئر شو میں سعودی عرب کی نمائندگی میں ملٹری انڈسٹری کی شرکت مملکت کی طرف سے فوجی صنعت کو لا محدود حمایت اور اس پر توجہ کا ثبوت ہے۔

اس شرکت کا مقصد بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنا ہے جو اس شعبے کی ترقی اور لوکلائزیشن کو سپورٹ کرنے، اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور قومی معیشت میں اس کے تعاون کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

فوجی صنعت میں ترقی

ملٹری انڈسٹری کی دبئی ایئرشو میں شرکت سعودی فوجی صنعتوں کی طرف اہم پیشرفت اور مقامی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کی کوششوں کی نمائندگی کرتی ہےجس کا مقصد اس شعبے کو فوجی آلات کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنانا ہے۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش متعارف کرانے کے علاوہ اتھارٹی کی جانب سے ریاض میں 6-9 مارچ 2022 کے دوران منعقد کی جائے گی۔ اس منفر اور مربوط نمائش میں فضائی، زمینی اور سمندری دفاعی نظام، سیٹلائٹ اور معلوماتی تحفظ کے مشترکہ انضمام پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ مقامی اور بین الاقوامی صنعت کاروں، فوجی اور دفاعی صنعتوں کے اسٹیک ہولڈرز اور تمام دلچسپی رکھنے والوں کو ایک چھت کے نیچے ایک متحدہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں