قطر، افغانستان میں امریکہ کے مفادات دیکھے گا: انٹونی بلینکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکہ نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا اور اب دوحہ نے اپنے شہریوں کو معاونت فراہم کرنے کے لیے قطر کے ذریعے افغانستان میں ’انٹرسٹ سیکشن‘ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے کہا کہ ’مجھے دوبارہ کہنے دیں کہ ہم آپ کی قیادت کے بہت شکرگزار ہیں۔‘

قطر میں امریکہ کی بڑی فوجی بیس ہے جس نے افغانستان سے امریکیوں کے انخلا میں اہم کردار کیا ہے۔ قطر کے ذریعے تقریباً 60 ہزار مغربی ممالک کے شہریوں اور مغرب کے اتحادی افغانوں کا انخلا ہوا۔ قطر نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار کیا جس کے بعد امریکہ نے انخلا کا فیصلہ کیا۔ طالبان کے اقتدار میں آنے بعد امریکہ نے اپنا سفارت خانہ قطر منتقل کر لیا تھا۔

امریکہ نے کہا ہے کہ طالبان لوگوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے کر اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ تاہم امریکہ نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے یا کابل میں سفارتخانہ کھولنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ انتظار کر رہا ہے طالبان خواتین کو حقوق دیتے ہیں کہ نہیں یا وہ القاعدہ کو افغانستان میں رہنے کی اجازت دیں گے یا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں