.

امیرِکویت نے 35 افراد کی سزامعاف اورکم کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کے امیرشیخ نواف الاحمد الصباح نے معافی کے دو احکامات جاری کیے ہیں۔ان کے تحت35 افراد کی سزاؤں کو معاف اورکم کردیا گیا ہے۔

کویتی حکمران نے اکتوبرمیں حکومت مخالف افراد یا منحرفین کی معافی کی راہ ہموار کی تھی۔حزب اختلاف کے قانون سازوں نے امیرکویت سے ان افراد کو معاف کرنے کی شرط عاید کی تھی اور کہا تھا کہ اس کے بعد وہ مالی اصلاحات کے معاملے پرحکومت کے ساتھ گذشتہ کئی ماہ سے جاری تعطل کو ختم کردیں گے۔

معافی پانے والے افراد اوران کے پیشوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔