ہفتے کے روز سعودی عرب میں قصیم ریجن کی پولیس نے اسنیپ چیٹ کی ایک مشہور شخصیت کو بلیک میلنگ کا جھوٹا الزام لگانے کے بعد گرفتار کرکے اسے تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا۔
تفصیلات میں معروف شخصیت جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی کودھوکا دہی اور بلیک میلنگ کے دعوے کے بعد پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا۔ ملزم نے اسنیپ چیٹ پر ایک بیان پوسٹ کیا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے اسے رقم کےلیے بلیک میل کیا ہے۔
شہری کے ساتھ تحقیقات کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس کا دعویٰ غلط تھا، اور اس کا مقصد اس کے اکاؤنٹ کی تشہیر تھی۔ اس کی اس جعل سازی پر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔