"ریاض سفاری" میں نایاب پرندوں کی پہلی بار نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

"ریاض سفاری" میں پرندوں کی 250 سے زیادہ اقسام اور خاندانوں کی نسلیں شامل ہیں۔ انہیں ریاض سیزن 2021 کی سرگرمیوں کا حصہ بننے کے لیے دُنیا بھر سے لایا گیا تھا۔

ریاض سفاری میں دُنیا بھر کے نایاب ترین پرندے شامل ہیں۔ سفاری پارک میں تفریحی ماحول اور جانوروں کی دنیا میں ایک کھلا سفرہے۔ یہ ایک بہت بڑا ٹورسٹ پارک، ایک مصنوعی جھیل اور ایک بند باغ کے علاوہ کھلا تھیٹر، اور مختلف شوز ایک جاندار اور پرجوش ماحول میں دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

ماحولیاتی تنوع

"ریاض سفاری" اپنے اردگرد کے ماحولیاتی تنوع کے اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں موجود پرندوں میں "پام کاکاٹو" کی تین اقسام کے پرندے ہیں۔ یہ ایک ایسا پرندہ جس نے 2019 میں دنیا کے خوبصورت ترین پرندوں کا ایوارڈ جیتا تھا اور یہ ان میں سے ایک ہے۔ پرندوں کی تقریباً معدوم انواع میں سے ایک ہے۔مارکیٹ میں اس کی قیمت 90 ایک ہزار ریال تک پہنچتی ہے۔اسے دنیا کے سب سے بڑے طوطوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ پرندوں میں اس کے سرخ چہرے، نمایاں سیاہ رنگ اور سجاوٹ کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ تاج نما پراس کی خاص پہچان ہیں۔ ایسے ہی پرندوں کی بہ دولت "ریاض سفاری" کو پرندوں سے محبت کرنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

اس پارک میں مختلف رنگوں اور نسلوں کے سیکڑوں پرندے موجود ہیں جن میں سے بعض کی عمریں 27 سال تک ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں