متحدہ عرب امارات میں ہونے والے دبئی ایکسپو 2020 کے دوران منعقد کی جانے والی 10 کلومیٹر دوڑ میں اولمپین رنرز بھی شرکت کریں گے۔
'ایکسپو دوڑ' [Expo Run] کے نام سے اس ریس کا انعقاد جمعہ 19 نومبر کو کیا جا رہا ہے جس میں 3 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور دس کلومیٹر کی ریس کے ایونٹ منعقد کئے جائیں گے۔ ایکسپو انتظامیہ کے مطابق تمام ایونٹس کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ بک گئی تھی۔

ریس کے شرکاء ممالک کے پویلینز سے ہوتے ہوئے، پائیدارتوانائی، نقل وحرکت اور مواقع کے پویلینز کا رخ کریں گے جہاں سے وہ ایکسپو کے وسط میں موجود الوصل گنبد تک پہنچیں گے۔
اس ریس میں 10 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں بین الاقوامی شہرت کے حامل کینیا کے ایتھلیٹ فرڈینینڈ اومانیالہ، جینتھ جیپکوسگی، ایزیکیل کیمبوئی،، پریسکا جیپتو، بیتھویل بیوت، ہیلن نزیمبی اور جوناتھن کپلیمو شامل ہیں۔
ریس کا آغاز صبح 7 بجے کینیا کے پویلین سے ہوگا۔ ریس میں شریک فرڈینینڈ، جینتھ اور ایزیکیل اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
ریس کے تمام شرکاء کو ریس کے دن ایکسپو میں فری داخلہ، ریس کی ٹی شرٹ، میڈل اور مختلف اشیاء کا ایک بیگ تحفتا دیا جائے گا۔
-
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل کا دبئی ایکسپو2020 کا دورہ
سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کے روزدبئی ایکسپو2020ءمیں مملکت اور متحدہ عرب امارات کے پویلینوں کا دورہ کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ ... بين الاقوامى -
"او آئی سی‘ نے ’ایکسپو2030‘ کی الریاض کی میزبانی میں انعقاد کی حمایت کردی
اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی‘ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے سعودی عرب کی مملکت کی جانب سے ریاض کو ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے ... مشرق وسطی -
دبئی ایکسپو 2020 کا پہلا ماہ مکمل، ساڑھے 23 لاکھ افراد کی آمد
دبئی ایکسپو 2020کے منتظمین کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی وتجارتی میلے کے پہلے ماہ کے دوران 23 لاکھ 50 ہزار افراد نے ایکسپو میں شرکت کی۔یکم اکتوبر ... مشرق وسطی