.

سعودی عرب میں دو سال بعد حاضری کے ساتھ طلبا کے امتحانات کی تیاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں کرونا وبا کی وجہ سے اسکول کے طلبہ دو سال کے تعلیمی اداروں سے دور رہے مگر اب دو سال بعد آن لائن امتحانات کے بعد طلبا کے حاضری کے ساتھ امتحانات کی تیاری کی گئی ہے۔کل بدھ سے طلبا ہیلتھ پروٹوکول کےتحت امتحانی مراکز میں واپس آئیں گے جب کہ اسکولوں کی امتحانی کمیٹیوں کی طرف سے پہلے سمسٹر کے حتمی امتحانات کے مراکز کے انتظامات اور تیاری مکمل کی گئی ہے۔

سعودی وزارت تعلیم نے خطوں اور گورنریوں میں انتظامیہ میں نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹیاں تشکیل دیں جو کہ پہلے سمسٹر کے امتحانات 1443 ہجری کے اختتام کے کام کو نافذ کرنے اور انہیں مکمل کے لیے پہلے اور دوسرے درجات کے امتحانات کو منظم کریں گی۔ یہ کمیٹیاں دیگر کلاس کے حاضری کے ساتھ امتحانات کے انعقاد کے ساتھ 20 ربیع الثانی تک امتحانی نتائج کا انتظام کریں گی۔

سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے حال ہی میں پرائمری اسکول کے طلبا اور طالبات کے لیے پہلے سمسٹر کے اختتام پرآن لائن امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحانی عمل سہ پہر چار بجے شروع ہو گا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ مڈل اور ہائی سکول کے طلباء کی سکول میں حاضری کے ساتھ امتحان لیا جائے گا۔ امتحابات میں حصہ لینے والے12 سال سے زاید عمر کے بچوں کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جن بچوں نے کرونا ویکسین نہیں لگوائی ان امتحان آن لائن ہوگا۔