.

عرب اتحاد کی یمن میں حزب اللہ اور پاسداران انقلاب کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ ٹی وی چینل اور اس کے برادر ٹی وی الحدیث کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن میں آئینی طورپر عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے بدھ کی رات صنعاء میں حوثی ملیشیا کے گوداموں اور ورکشاپس کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے ہیں۔ان حملوں میں الدیلمی ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا اور فضائی اڈے پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے عرب اتحاد نے صنعا میں ایک خفیہ جگہ کو فضائی حملے کے ذریعے نشانہ بنایا جسے مبینہ طور پر ایرانی پاسداران انقلاب اور حزب اللہ ملیشیا کے ماہرین استعمال کرتے تھے۔

اتحادی افواج کی جانب سے خفیہ تنصیب کو نشانہ بنانے کے بعد حوثی ملیشیا نے اپنی طرف سے ہلاک ہونے والے ایرانی ملیشیا کے ارکان کا سوگ منایا۔ حوثی ملیشیا کے ایک رکن نے ٹویٹر پر اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ اس نے یمن میں 3 رہ نماؤں کے قتل پر ایرانی ریاست سے تعزیت کی ہے۔

اس کے بعد اتحاد نے اعلان کیا کہ اس نے بیلسٹک اور ڈرون کے خطرے کے جواب میں قانونی فوجی اہداف کے لیے ایک وسیع آپریشن کیا ہے۔ فضائی حملوں میں صنعا، دمار، صعدہ اور الجوف کی گورنریوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حملوں نے بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز اور مواصلاتی نظام کی ورکشاپس اور اسٹورز کو تباہ کر دیا گیا۔ عرب اتحاد نے زور دیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی حزب اللہ کے ماہرین کے لیے ایک خفیہ مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

29 ٹارگٹنگ آپریشنز

عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مآرب اور البیضاء میں حوثی ملیشیا کو نشانہ بنانے کے 29 حملے کیے ہیں۔ انہوں نے بدھ کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں حوثی ملیشیا سے تعلق رکھنے والے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا گیا اور ان حملوں میں 90 سے زیادہ حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے۔

انہوں نےمزید کہا کہ مغربی ساحلی افواج کی حمایت اور شہریوں کے تحفظ میں ملیشیا کو 6 کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں ایک طرف عوامی مزاحمتی فورسز کی حمایت یافتہ قومی فوج اور دوسری طرف صوبے کے جنوبی محاذوں پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے درمیان پرتشدد لڑائیاں دیکھنے میں آئیں۔

فیلڈ ذرائع نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ فوج نے بدھ کو علی الصبح ملیشیا کی جانب سے حریب کے محاذ "ام ریش - الفلیحہ" میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شروع کیے گئے پرتشدد حملے کو پسپا کیا۔ جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ کئی جنگجو مارے گئے اور ان کی بکتر بند گاڑیاں اور دیر بھاری اسلحہ تباہ ہوگیا۔