.

سعودی فرماں روا اور کویتی ولی عہد کے درمیان مشترکہ دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل جمعرات کے روز ٹیلی فون پر کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے رابطہ کیا۔

بات چیت میں شیخ مشعل نے اپنے بھائی امیرِ کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے خادم حرمین شریفین کو سلام پیش کیا۔

شاہ سلمان نے امیر کویت کی صحت کے بارے میں اطمینان حاصل کیا اور ان کے لیے صحت و عافیت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بات چیت میں دونوں شخصیات نے سعودی عرب اور کویت اور ان کے برادر عوام کے بیچ اخوت پر مبنی مضبوط تعلقات کا جائزہ لیا اور مشترکہ دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔