سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی میں نماز کے لیے شرائط کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے باور کرایا ہے کہ اس کے واسطے "اعتمرنا" ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامے کے اجرا یا وقت لینے کی ضرورت نہیں رہی۔
البتہ اس سلسلے میں "توکلنا" ایپلی کیشن کی شرط درکار ہو گی۔ مسجد نبوی میں داخلے کے خواہش مند کے لیے کرونا کی دو خوراکیں پوری کرنے یا کرونا سے مکمل صحت یاب ہونے یا پھر ایک خوراک کے بعد 14 روز مکمل کر لینے کی شرط پوری کرنا ضروری ہو گا۔ یہ بات آج سعودی عرب کے عربی اخبار "عکاظ" نے بتائی ہے۔
وزارت نے واضح کیا کہ مسجد نبوی میں فرض نمازوں کے لیے وقت لینے کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم روضہ مبارک پر نماز اور روضہ مبارک (صلى الله عليه وسلم) کی زیارت کے لیے "اعتمرنا" ایپ کے ذریعے اجازت نامے کے اجرا کی شرط لازم ہو گی۔
وزارت کے مطابق مسجد نبوی میں داخلہ "توکلنا" ایپلی کیشن کی نشان دہی کے ذریعے بھی عمل میں آ سکتا ہے۔
-
پانی کا معیار برقرار رکھنے کے لیےمسجد نبویﷺ میں 1800 نمونوں کا ماہانہ تجزیہ
سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی صحت وسلامتی کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت مسجد میں استعمال ہونے والے پانی کے ... مشرق وسطی -
مسجد نبویﷺ : ڈیڑھ برس سے زیادہ عرصے کے بعد آب زمزم کے کولروں کی واپسی
مدینہ منورہ میں مسجد نبوری کے امور کی انتظامی ایجنسی نے مسجد کے تمام حصوں میں آب زمزم کے کولروں کو دوبارہ رکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں صحت ... مشرق وسطی -
مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے خطیبوں کا طلبا پر کرونا ویکسین لگوانے پر زور
سعودی عرب میں اسکول کھلنے اور تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں کی بحالی کے ایک ہفتے بعد مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے آئمہ اور خطبا نے طلبا وطالبات پر زور دیا ہے ... ایڈیٹر کی پسند