.

22 وزرا کے ساتھ کام کرنے والے سعودی نامہ نگار کی اعزازو اکرام کے ساتھ رخصتی

سعودی وزیر صحت کا نامہ نگار کی ریٹائرمنٹ پر اس کی پیشانی پر بوسہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت صحت نے اپنے ایک نمائندے کو اعزاز اور اکرام سے نوازا ہے۔ اس نے نصف صدی سے زیادہ عرصہ وزارت صحت میں ملازمت کی اور اسے 22 وزا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

وزارت صحت کے نامہ نگار علی الیامی کی ریٹائرمنٹ کی تقریب کے موقعے پر فہد الجلاجل نے الیامی کی وزارت صحت میں خدمات پر ان کی پیشانی پر بوسہ دیا اور سال ہا سال تک ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں "گولڈن کرسپانڈنٹ" کا لقب بھی دیا گیا۔

علی الیامی نے سعودی وزارت صحت کی جانب سے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے نشر کی گئی ایک ویڈیو کے دوران کہا میں نے وزارت صحت کو 8/26/1370 ہجری کو جوائن کیا۔ اس وقت وزارت صحت کا ہیڈ کوارٹر مکہ المکرمہ میں تھا۔ بعد ازاں اسے دارالحکومت ریاض منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزرا صحت کے لیے خولانی کافی، زعفران، الائچی اور لونگ سے بنی کافی تیار کرتے رہے ہیں۔ وہ انہیں بہت سراہتے تھے۔

جبکہ سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے ویڈیو کلپ کے دوران الیامی میں نے 22 وزرا کے ساتھ کام کیا۔ یہ میرے لیے اعزاز ہے۔ مُجھے فخر ہے کہ میں 60 سال سے وزارت میں صحت میں ہوں۔ میری ان خدمات پر وزیر صحت نے میری پیشانی پر بوسہ دیا اور مجھے ڈھیروں دعائیں دیں۔