افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی تعاون لازمی ہے: جنرل باجوہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحرین پارلیمنٹ کی اسپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

Advertisement

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا مہمان اسپیکر نے بارڈر مینیجمنٹ اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کےلیے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں، ہمسایہ ملک میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے معاشی بحالی لازمی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں