سعودی عرب: صحراء میں دو روز پھنسے رہنے والے سوڈانی کی وڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوشل میڈیا پر گذشتہ دو روز کے دوران میں ایک سوڈانی ٹرک ڈرائیور کی وڈیو کثرت سے گردش میں آئی ہے۔ اس سوڈانی کی سواری دو روز تک سعودی عرب میں ایک صحرائی علاقے کے اندر ریت میں پھنسی رہی۔ طویل انتظار کے بعد جب چند گاڑیاں اس ڈرائیور کی مدد کو پہنچیں تو وہ خوشی کے مارے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھا سکا۔

مذکورہ سوڈانی ڈرائیور نے ریاض سے آتے ہوئے صحرائی راستہ اختیار کیا تھا۔ اسے چارے کی کھیپ رابغ پہنچانا تھی۔ صحرا میں داخل ہو کر 50 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اس کا ٹرک ریت میں پھنس گیا۔ اس طرح وہ اپنا سفر مکمل نہ کر سکا۔

اس سلسلے میں برق ریسکیو ٹیم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک سوڈانی مقیم کی وڈیو جاری کی۔ وڈیو میں مذکورہ سوڈانی کی بے پناہ مسرت دیکھ کر ناظرین حیران رہ گئے۔ یہ وڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

یاد رہے کہ "برق ریسکیو" سعودی عرب میں شہری دفاع میں ایک رضاکار ٹیم ہے۔ یہ رضاکارانہ کوششوں سے متعلق بین الاقوامی تنظیم کی رکن بھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں