بحرین:دہشت گردی سیل کے متعددارکان ایران ساختہ ہتھیاروں اورگولہ بارود سمیت گرفتار
بحرین میں حکام نے ایک دہشت گردی سیل سے وابستہ متعدد ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی (بی این اے)نے سوموار کو اطلاع دی ہے کہ گرفتارمشتبہ افراد سکیورٹی اور سول اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔
بی این اے کے مطابق شعبہ تفتیش جرائم نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ ’’مادرِوطن کی سلامتی کوبرقرار رکھنے کے فریم ورک کے تحت قومی سراغرساں سروس کے ساتھ مل کر ایک فعال سکیورٹی آپریشن کیا گیا ہے اوراس کے نتیجے میں دہشت گردعناصر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔‘‘
گرفتارعناصر سکیورٹی اداروں اور سول امن کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ان کے قبضے سے ہتھیاراور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ان ہتھیاروں کا ذریعہ ایران ہے اور گرفتارمشتبہ دہشت گردعناصرایران ہی میں موجود دہشت گرد گروپوں سے رابطے میں تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں بحرین کی اعلیٰ فوجداری عدالت نے 51 مدعاعلیہان کو ایک دہشت گرد گروپوں کی تشکیل دینے اور اس میں شمولیت کے الزامات میں قصوروارقرار دیا تھا اور انھیں پانچ سال سے عمرقید تک جیل کی سزائیں سنائی تھیں۔اس دہشت گرد گروپ کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ سپاہِ پاسداران انقلاب ایران سے احکامات لے رہا تھا۔
امریکا نے بحرین سے تعلق رکھنے والے ایران کے حمایت یافتہ ایک گروپ کودہشت گرد قرار دے دیا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ یہ گروپ امریکا کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کے لیے ایک خطرہ بنا ہواتھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ’’سریہ المختار کو اب خصوصی طور پر دہشت گردقراردیا گیا گروپ سمجھاجائے۔‘‘