سعودی عرب کے علاقے القریات میں سال کی پہلی برف باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے علاقے القریات میں اتوار کے روز سال کی پہلی برف باری ہوئی جس کےنتیجے میں پورے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈزیو اور تصاویر میں القریات میں برف باری کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

سعودی عرب کے ماہر موسمیات اور فلکیات کے محقق ڈاکٹر خالد الزعاق نے "ٹویٹر" پر ٹویٹس میں پیشین گوئی کی موسم کی تازہ لہر تیرہ دن برقرار رہے گی۔ یہ برف باری المربعانیہ سیزن میں ہونے والی بارش اور برف باری کا حصہ ہے۔ یہ سیزن جزیرۃ العرب میں سردیوں کی آمد کا عملی آغاز ہے جو 30 دن تک رہتا ہے۔

خیال رہے کہ موسمیات کے قومی مرکزنے موسم کے بارے میں اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ الجوف، شمالی سرحدی علاقوں،، تبوک، مدینہ منورہ اور ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ خلیج عرب میں نچلی سطح کی ہوائیں چلنے،عسیر، الباحہ، مکہ المکرمہ، المدینہ المنورہ کی بلندیوں پر دھند چھائے جانے کا بھی امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں