شام میں امریکا کے کنٹرول والے مشرقی علاقے کے نزدیک روسی فوج کی گشت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام کے مشرق میں روسی فوج نے اپنے کنٹرول والے علاقے میں گشت لگانا شروع کردیاہے۔

شام کے مشرقی حصے میں امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی فورسز کے کنٹرول والے علاقوں اورروسی فوج کے کنٹرول والے علاقوں میں حدفاصل کے طور پر ایک سرحدی لکیرکھینچی گئی ہے۔

روسی فوج کے ایک ترجمان نے اس کے بارے میں کہا ہے کہ ’’یہ سرحدی لکیر دہشت گردی مخالف بین الاقوامی اتحاد کے کنٹرول والےعلاقے مشرقی زون کومغربی زون سے جدا کرتی ہے۔مؤخرالذکر زون روسی فوج کے کنٹرول میں ہے۔اس سے پہلے آج تک اس علاقے میں روسی فوجی کوئی گشت نہیں کرتے تھے۔‘‘

ترجمان نے مزید کہا کہ اس علاقے میں سخت گیرجنگجو گروپ داعش کے خفیہ سیل ہوسکتے ہیں۔اس لیے روسی فوج علاقے میں اپنی موجودگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں