.

سعودی عرب میں دُنیا کے طویل ترین ’اسٹریٹ سرکٹ‘ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا کی نظریں مغربی سعودی عرب کے شہر جدہ پر مرکوزہیں جہاں stc فارمولا 1 کار ریس مقابلے کے لیے دنیا کے تیز ترین اور طویل ترین اسٹریٹ سرکٹ "جدہ کورنیشے سرکٹ" تیار کیا گیا ہے یہ اسٹریٹ سرکٹ بہترین ڈرائیوروں کے چیلنجنگ مقام ہے جہاں ’ایس ٹی سئ‘ فارمولا ون برائے 2021 کے لیے، 3 سے 5 دسمبر کے دوران مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان مقابلوں کا اہتمام سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن نے کیا ہے۔

یہ سرکٹ فارمولہ 1 کے سب سے مشکل سیزن میں سے ایک کے اختتامی راؤنڈ کی میزبانی کرےگا۔جس میں سات بار کے عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن اور اس ڈرائیور کے درمیان ٹائٹل کے لیے سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو اپنے پہلے ٹائٹل میکس ورسٹاپن کا تاج پہننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

یہ سرکٹ بحیرہ احمر کے ساحل پر دلکش ’جدہ کورنیشے‘ کے علاقے میں واقع ہے جو جدہ شہر کے مرکز سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال میں فارمولا 1 ریسنگ کے لیے سب سے غیر معمولی جگہوں میں سے ایک ہو گا۔اس کا دلکش ساحلی پس منظر ٹریک پر ریسنگ کے جوش و خروش کو مزید دوبالا کرے گا۔

سب سے طویل اور تیز ترین سرکٹ

جہاں تک جدہ کارنیش سرکٹ کا تعلق ہے یہ 6,175 کلومیٹر سے زیادہ رقبے پرتپھیلا ہوا ہے اور اس میں 27 موڑ شامل ہیں۔ اس کی بدولت اسے فارمولا 1 ورلڈ چیمپیئن شپ میں سب سے طویل اور تیز ترین اسٹریٹ سرکٹ قرار دیا جاتا ہے۔ مقابلے کے دوران اوسط رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ فی لیپ سے زیادہ ہوگی۔ یہ دنیا کی مضبوط ترین سیریز ریس میں منفرد اور مخصوص اضافہ ہے۔

سرکٹ میں ایک 280 میٹر لمبی عمارت بھی شامل ہے جو چار منزلوں پر مشتمل ہے۔ یہ عمارت اس وقت زیر تعمیر ہے جس میں اعلیٰ اور منفرد بین الاقوامی خصوصیات ہیں۔ اس عمارت میں ایک ہی وقت میں دلچسپ ریسوں اور جدہ کے واٹر فرنٹ کا ایک مخصوص نظارہ بھی ہے۔ .

جدہ کارنیش سرکٹ کی جھلکیوں میں سے 12 ڈگری کے زاویے پر تیرھواں موڑ اور تئیسویں موڑ سے باہر نکلنے کے بعد سرکٹ میں تیز رفتار زون، جہاں کاروں کے 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کی توقع ہے۔