سعودی وزیر تعلیم اور بچی کے درمیان مُکالمے سوشل میڈیا پر زیر بحث

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر تعلیم حمد آل الشیخ اور ایک تقریب کی میزبان لمیٰ الغانم کے درمیان مکالمے کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔

تقریب کی پریزنٹیشن کے دوران لڑکی کے بعد اسٹیج پر وزیر نے صورتحال کو سنبھالا ۔ انہوں نے لمیٰ کی گرم جوش تالیوں سے تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ "ان شاء اللہ تم پروگرام پیش کرنے میں اسٹار بنو گی۔"

Advertisement

سوشل میڈیا پر ردعمل

سعودی عرب کے وزیر تعلیم اور لمیٰ الغانم کے درمیان ہونے والی گفتگو پر شوشل میڈٰیا پر بھرپور رد عمل سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کارکنوں نے وزیر تعلیم کے بچوں کے حوالے سے’پدرانہ شفقت‘ سے بھرپور جذبے کو سراہا۔

وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے مملکت کی طرف سے بچے کی مکمل دیکھ بھال کرنے، انہیں ان کے حقوق کے حوالے سے با اختیار بنانے، مملکت کے وژن 2030 کے مطابق ان کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی عظیم کوششوں پر زور دیا۔

سعودی وزیرتعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ
سعودی وزیرتعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ

وزارت تعلیم کی جانب سے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مملکت میں بچپن کے پروگراموں پر دی جانے والی توجہ، سرپرست کی لامحدود حمایت،خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی بچوں کو مختلف قسم کے بدسلوکی، امتیازی سلوک اور استحصال سے بچانے کے لیے ضروری ضوابط اور قانون سازی، انہیں تعلیم کے موروثی حق کی فراہمی اور اکیسویں صدی کی مہارتوں کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا، نیز ایک محفوظ اور مثبت ماحول فراہم کرنا ایک نفسیاتی اور جسمانی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں