سعودی ہیریٹیج اور امام ترکی ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت
سعودی عرب کی ہیریٹیج اتھارٹی نے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ۔یادداشت پر ہیریٹیج اتھارٹی کے سربراہ جاسر بن سلیمان الحربش اور ریزرو ڈویپلمنٹ کے سربراہ محمد بن عبدالرحمان الشعلان نے دستخط کیے۔
سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق یادداشت کا مقصد ریزرو کے اندر ورثے سے متعلق منصوبوں اور مواقع کے بارے میں مفاہمانہ عمل کو فروغ دینا ہے۔

تعاون کے راستے
اس منصوبے کا مقاصد میں جامع تزویراتی ورثہ کے منصوبے، مطالعہ اور منصوبہ سازی، ثقافتی ورثہ کے اقدامات اور پروگراموں کی تیاری میں تعاون، آثار قدیمہ کے مقامات کی حفاظت، قومی آثار قدیمہ کے عالمی ثقافتی اداروں میں اندارج کے لیے مجوزہ مقامات کی رجسٹریشن کے لیے تعاون، مستقبل کی آثار قدیمہ کی تحقیق اور کھدائیوں کی حمایت، شہری ورثے کی عمارتوں میں سرمایہ کاری کی بحالی اور بحالی میں تعاون شامل ہیں۔
دونوں اداروں کے مشترکہ کام کے شعبوں میں دستکاری، صنعتوں کو فعال کرنا اور ریزرو کے دائرہ کار میں موجود علاقوں کے لوگوں کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی فہرست بھی شامل ہوگی۔
اس موقع پر امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو کے ’سی ای او‘ محمد الشعلان نے وضاحت کی کہ یہ میمورنڈم اتھارٹی کی حکمت عملی کو فعال کرنے کا حصہ ہے۔اس میں تاریخی اثاثوں اور ثقافتی فوائد کو محفوظ رکھنے، ان کی بحالی اور ان کی خوشحالی کو فروغ دینا شامل ہے۔ تاکہ مقامی کمیونٹی اور خصوصی شراکت داروں کے ساتھ تعاون میں مثبت اثر پیدا کیے جاسکیں۔