.

سعودی عرب خواتین کی پہلی عالمی تائی کوانڈو چیمپین شپ کا میزبان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں تائی کوانڈو فیڈریشن نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ خواتین کے لیے تائی کوانڈو کی پہلی عالمی چیمپین شپ رواں ماہ 25 سے 27 نومبر تک دارالحکومت ریاض میں منعقد ہو گی۔ چیمپین شپ میں 36 ممالک کی 171 کھلاڑی ، تربیت کار اور انتظامی عملے کے عہدے دار شریک ہوں گے۔

چیمپین شپ میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔ ان میں 46 كلو گرام تک ، 49 کلو گرام تک ، 53 کلو گرام تک ، 57 کلو گرام تک ، 62 کلو گرام تک ، 67 کلو گرام تک اور 73 کلو گرام تک کی کیٹیگریز کے علاوہ اوپن ویٹ بھی شامل ہے۔

سعودی تائی کوانڈو فیڈریشن کے سربراہ شداد العمری نے چیمپین شپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ منعقد ہو رہی ہے اور اس کی میزبانی سعودی عرب کے پاس ہے۔ یہ کھیلوں سے متعلق بین الاقوامی فیڈریشن کا ایک تاریخی فیصلہ ہے۔

العمری کے مطابق ان کی فیڈریشن نے چیمپین شپ کی میزبانی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس چیمپین شپ میں سعودی خواتین کی شرکت عالمی مقابلوں میں سعودی عرب کی سب سے بڑی نمائندگی ہو گی۔

چیمپین شپ میں سعودی ٹیم میں 10 خواتین کھلاڑی اور انتظامی امور سے متعلق 4 خواتین شامل ہیں۔