.

سعودی عرب کے جزیرہ ’سِمر‘ کے موسم سرما کے دلفریب مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں موسم سرما کے دوران سمندر میں موجود جزیروں کے دلفریب مناظر بھی دیکھنے والوں کے لیے غیرمعمولی کشش رکھتے ہیں۔

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی عسیر کے ساحل کے قریب جزیرہ ’سمر‘ کے ماحول اور دلکش نظاروں نے خوبصورتی کا ایک نیا لباس پہن لیا۔ جزیرے پر قدیم فطرت، منفرد خطے، حیرت انگیز سفید ریتیلے ساحل ،غوطہ خوری، سیاحت اور ماہی گیری کے شوقین افراد کے لیےبہت کچھ ہے۔

فوٹوگرافر "حسن ابو سحیم" نے ان مناظر کو تصاویر کے ایک سیٹ میں دستاویزی شکل دی ہے جس میں جنوبی سعودی عرب کے عسیر میں واقع جزیرہ سمر پر خوبصورتی کے ذخائر کو دکھایا گیا ہے۔

ابو سحیم نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ یہ جزیرہ عسیر کے علاقے کے ساحل پر واقع ہے۔ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں قحمہ گورنری سے تعلق رکھنے والے جزیروں میں سے ایک ہے۔ یہ جزائراپنی مرجانی چٹانوں اور نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے لیے مشہورہے۔ جزیرے کی خوبصورت سفید ریت، ریتیلے ساحل اور ماہی گیری، تیراکی اورغوطہ خوری کے شوقین افراد کے لیے موزوں اور پُرکشش نوعیت مناظر ہیں۔

جزیرے کے نظارے اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے ناقابل بیان ہیں۔ اس کے ساحل کا فیروزی رنگ، مہاجر پرندوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ اس جزیرے پر اترنے والے پرندوں میں ٹرنز، ہنس اور دیگر اقسام کے پرندے شامل ہیں۔