.

سعودی فوڈ سروس کمپنی کی ’ایٹ رائٹ‘ کو نائیجیریا میں 50 فرنچائز کھولنے کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ہرفی فوڈ سروسز کمپنی نے ’ایٹ رائٹ‘ فوڈ سروسز کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت نائیجیرین کمپنی کو 10 سال کی مدت میں نائیجیریا میں 50 ہرفی ریستوران کھولنے کے لیے فرنچائز کا حق دیا جائے۔

ہرفی نے سعودی مارکیٹ کی ویب سائٹ تداول پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ معاہدے کی قیمت تین لاکھ امریکی ہے۔ اس کے علاوہ ہر ریسٹورنٹ کے لیے سالانہ فرنچائز ریونیو اور اوپننگ فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

معاہدہ دس سال کے لیے ہے اور سالانہ پانچ ریستورانوں کے حساب سے اس میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

ہرفی کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں مثبت مالی اثرات مرتب ہوں گے۔