الریاض میں @Hack کے عنوان سے سائبر سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کی پہلی بڑی سائبر سیکیورٹی کانفرنس 'موسم الریاض' کا حصہ تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا خطے کی پہلی @hack کانفرنس کا انعقاد سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں کیا گیا جس میں دنیا بھر کے معروف سائبر سیکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 'موسم الریاض' کے تحت منعقد ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس کا انعقاد سعودی فیڈریشن برائے سائبر سیکیورٹی، پروگرامنگ اور ڈرونزنے بلیک ہیٹ گروپ کے تعاون سے کیا ہے۔

کانفرنس کا مقصد سائبر سیکیورٹی پر تبادلہ خیال اور اس شعبے کو درپیش چیلنجز کے مقابلے میں استعمال کی جانے والی جدید ترین ٹیکنالوجی پر نظر ثانی کرنا تھا۔

ایس پی اے کے مطابق کانفرنس میں معلومات اور مہارت کے تبادلے اور سائبر سیکیورٹی شعبے کی ترقی کےلئے سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔

@hack کانفرنس میں تمام معروف بین الاقوامی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 250 عالمی ماہرین اور ٹرینرزنے شرکت کی جنہوں نے شرکاء کو اپنے تجربے اور معلومات سے راہنمائی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں