شکریہ الیکشن کمیشن: مقتدیٰ الصدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراق میں صدری تحریک کے رہ نما مقتدیٰ الصدر نے کل منگل 10 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کے ہائی الیکٹورل کمیشن کے اعلان پر اپنے پہلے ردعمل میں الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عراق کے سپریم الیکشن کمیشن نے کل منگل کے روز گذشتہ ماہ نومبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کیا تھا۔ کمیشن کے سربراہ جلیل عدنان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آٹھ نومبر کو اعلان کردہ ابتدائی نتائج کے مقابلے میں پانچ گورنریوں میں ایک سیٹ میں کے نتائج تبدیل ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ تقریباً 44 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کمیشن نے خود کو پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ ترین سطح پر پابند کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام حتمی نتائج کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے ہیں۔

پانچ سیٹوں کی تبدیلی

عراق میں ہونے انتخابات کے نتائج کا جائزہ العربیہ/الحدث کےنامہ نگاروں نے بھی لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بغداد، بصرہ، اربیل، کرکوک اور نینویٰ کی گورنریوں میں صرف 5 پارلیمانی نشستوں کے نتائج متاثر ہوئے ہیں۔

نئے نتائج کی روشنی میں، مقتدی الصدر کی قیادت میں ان کی جماعت 73 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔ اس کے بعد تقدم الائنس نے 37 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

دولۃ القانون اتحاد 33 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر، کردستان ڈیموکریٹک پارٹی 31 نشستوں کے ساتھ چوتھے، کردستان الائنس 18 نشستوں کے ساتھ پانویں نمبر پر ہے۔

الفتح الائنس کے پاس صرف 17 نشستیں ہیں۔ اس کے بعد عزم اتحاد کے پاس 14 نشستی ہیں۔ جبل الجدید کے پاس نو سیٹییں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں