وڈیو : ڈرائیور کی عدم توجہی ، تیز رفتار گاڑی بچے پر چڑھا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے جنوبی صوبے اسیوط میں سڑک پر پارکنگ کے دوران گاڑی نے ایک بچے کو ٹائر کے نیچے روند ڈالا۔

دیروط میں پیش آنے والے اس حادثے کی 30 سیکنڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ اس کے نتیجے میں عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ وڈیو کے مطابق مذکورہ بچہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ سڑک کے کنارے چل رہا تھا کہ اچانک ایک جانب پارکنگ کی کوشش کرنے والی تیز رفتار گاڑی نے بچے کو کچل ڈالا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گاڑی چلانے والے شخص کو اپنی اس حرکت کا علم نہیں تھا اور اس نے یہ نوٹ ہی نہیں کیا کہ بچہ اس کی گاڑی کے ٹائر کے نیچے آ گیا ہے۔ راہ گیروں کے آگاہ کرنے پر ڈرائیور متوجہ ہوا اور اس نے گاڑی پیچھے کی تا کہ ٹائر کے نیچے دبے بچے کو نکالا جا سکے۔

بچے کو شدید زخمی حالت میں اسیوط یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کی کھوپڑی میں فریکچر ہوا ہے جب کہ اندرونی طور پر بہنے والا خون پیٹ میں جمع ہو گیا۔ بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

سیکورٹی حکام نے گاڑی چلانے والے شخص کو پکڑ لیا۔ استغاثہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں